نعت ۔ آگاہ نبی ہیں
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم از ۔ سید خادم رسول عینی حال دل بیمار سے آگاہ نبی ہیں صد شکر کہ غمخوار مرے, شاہ نبی ہیں شاہد ہیں کتب نائبِ اللہ نبی ہیں سب خلق کے مالک شہ ذی جاہ نبی ہیں یوسف کا جمال اس کی شہادت پہ ہے نازاں جو سب سے حسیں فرد ہیں وہ واہ نبی ہیں ہے شاہ دوعالم کی ہدایات سے ظاہر عالم کے ہر اک شخص کے خوش خواہ نبی ہیں اس واسطے لیتے ہیں سبھی نام مقدس ماحیء غم و آفت جانکاہ نبی ہیں جب دیکھی نشانی تو یہی بول اٹھے سلمان واللہ نبی ہیں یہی واللہ نبی ہیں پرکیف ہے یہ جستجو اصحاب نبی کی خوشبو ہے جدھر" عینی" اسی راہ نبی ہیں