رسم شبیری ۔ گرہ بند

از ۔ سید خالد عبداللہ اشرفی، اورنگ آباد، مہاراشٹر، الہند

*نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری*

خدا کانام لے اٹھ اب دکھادےشان شمشیری

"نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری"

ادائے مردِ مومن ہے ، یہی ہے کار توقیری 

"نکل کر خانقاہوں سے ! ادا کر رسمِ شبیری"

تجھے کمزور  کردے نا کہیں تیری یہ دلگیری

"نکل کر خانقاہوں سے! ادا کر رسمِ شبیری"

چل اب اے مردمومن اٹھ کہ ہو جائے نہ پھر دیری

"نکل کر ! خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری"

جوانی وار دے  اپنی لگادے داو پر پیری

"نکل کر خانقاہوں سے ادا کر ! رسمِ شبیری"

بہت چِلّے کیے تونے بہت تسبیح بھی پھیری 

"کل کر ! خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری"

جواں کر حوصلے اپنے مٹاکر دل سے کمزوری 

"نکل کر خانقاہوں سے ! اداکر رسم شبیری"

کٹھن حالات ہیں  اسلام کوحاجت ہے پھر تیری 

"نکل کر ! خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری"

شریعت اورطریقت معرفت کی ہے حقیقت یہ

"نکل کر خانقاہوں سے ادا کررسم شبیری"

لگا کر نعرۂِ  اللہ اکبر چیر دے سینے 

"نکل کر! خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیری"

چل اپنے خون سے لکھ دے فسانہ عشق ومستی کا 

"نکل کر خانقاہوں سے ! ادا کر رسمِ شبیری"

زمانہ تیری  جانب دیکھتاہےپیارے حسرت سے 

"نکل کر خانقاہوں سے ! ادا کر رسمِ شبیری"

کفن اب باندھ لے سر سے لگا اک ضربِ الا اللہ

"نکل کر خانقاہوں سے ! ادا کر رسمِ شبیری"

تجھے رسوا ذلیل وخوار کردے گی یہ خاموشی 

"نکل کر خانقاہوں سے ! ادا کر رسمِ شبیری"

بتا دے دشمنِ دیں کو تو اپنا جوشِ ایمانی 

"نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری"

ہے موقع امتحان عشق  کا خالد چل اب آ جا 

"نکل کر خانقاہوں سے ! ادا کر رسمِ شبیری"

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم