نعت ۔ دل کو تسکیں ملی

 نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

از ۔ سید خادم رسول عینی

 شاہ کے نام سے دل کو تسکیں ملی 

ان کے پیغام‌ سے دل  کو تسکیں ملی

زیست کے پیچ و خم سے پریشان تھا

شہ  کے اکرام سے دل کو تسکیں ملی

وہ نمازوں کی صورت جو لائے نبی

ایسے  انعام سے دل کو تسکیں ملی

 بھول کر سب کو میں نعت میں محو ہوں 

ایسے اقدام سے دل کو تسکیں ملی 

لقمۂ نار  شہ  کے عدو ہوگئے

ان کے انجام سے دل کو تسکیں ملی

تھا صحابہ کو حکم پیمبر عزیز 

ان‌ کے ہر کام سے دل کو تسکیں ملی

ماہ نور مبیں برکتوں کا ہے ماہ  

اس کے ایام سے دل کو تسکیں ملی

ہجر کی شب بھیانک تھی "عینی" بہت 

طیبہ کی شام سے دل کو تسکیں ملی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم