پردے میں ہے

 پردے میں ہے

از ۔ سید خادم رسول عینی

 شائستگی پردے میں ہے 

اور چاشنی  پردے میں ہے

اے دختر اسلام سن

عفت تری پردے میں ہے

 سب کو ہے اس کا احترام 

پاکیزگی پردے میں ہے

 شرم و حیا کے پھول کی 

موجودگی پردے میں ہے

یہ شور سے رکھتا ہے دور 

سنجیدگی پردے میں ہے

 بد نیتی غائب ہوئی  

یوں دلکشی پردے میں ہے

بھٹکے ہوئے عاجز ہوئے

یوں راستی پردے میں ہے

 رنگینی سے کیا واسطہ ؟

اک سادگی پردے میں ہے

تہذیب اور اخلاق کی 

"عینی" خوشی پردے میں ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم