شب معراج
شب معراج
از ۔ سید خادم رسول عینی
ہر شی ہے زمانے میں منور شب معراج
آقا کے توسل سے معطر شب معراج
آقا کو بلا واسطہ پیغام ملا ہے
ہے دید الہی بھی میسر شب معراج
آقا کو ملے بخشش امت کے تحائف
ہے اپنے لیے حسن مقدر شب معراج
مصروف عبادت میں رہو مومنو اس رات
برکات کا ہے ایک سمندر شب معراج
اک چشم زدن میں وہ گئے عرش سے آگے
کرتی ہے ہر اک شخص کو ششدر شب معراج
سدرہ سے سواری وہ بنا نور خدا کا
رف رف کا بنا خوب مقدر شب معراج
تھے سارے نبی پیچھے ، پیمبر رہے آگے
کیا خوب تھا اقصیٰ کا وہ منظر شب معراج
امت کے لیے تحفہ نمازوں کا ملا تھا
جب نزد خدا پہنچے پیمبر شب معراج
کرتا نہیں اللہ دعا رد کبھی اس رات
راتوں میں بہت" عینی" ہے بہتر شب معراج
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں