قریب ہے

 نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

از ۔ سید خادم رسول عینی

دل کانپتا ہے روضۂ انور قریب ہے

 ہوں مطمئن جمال  پیمبر قریب ہے

نور ردا ملا تو کسی کو شفا ملی 

نعتوں  سے یوں رضائے پیمبر قریب ہے 

پیوست میرے ذہن میں ہے یاد  طیبہ کی 

لگتا ہے روز ، صبح کا منظر قریب ہے

حضرت سراقہ ہوگیے ایماں سے سرفراز

ان کو لگا کہ ان کا مقدر قریب ہے 

نعت نبی کا شعر قلم بند جب ہوا 

ایسا لگا کہ خوشبوے عنبر قریب ہے

لا خوف کی ہے آیت قرآن بھی گواہ

ولیوں کے واسطے نہ کوئی ڈر قریب ہے

روضے کے پاس ان کے وسیلے سے کی دعا 

"عینی" لگا کہ بخشش داور قریب ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم