رونق کل جہان آیا ہے

نعت شریف

از ۔ فیضان سرور ، بھاگلپوری

نوع انساں کی جان آیا ہے

کل رسولوں کی شان آیا ہے

لے کے امن وامان آیا ہے

رونق کل جہان آیا ہے

ڈال دی جان جانِ رحمت نے

جب کوئی نیم جان آیا ہے

جس کےآگے ہیں گنگ اہل زباں

وہ فصیح اللسان آیا ہے

لہجےرس گھولتے ہیں کانوں میں

ایسا شیریں بیان آیا ہے

تیرے آنگن میں آمنہ بی بی

عرش  کا  میہمان آیا ہے

جو بتائے گا راز حق سرور 

رب کا وہ ترجمان آیا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم