نغمۂ نعت گنگناتا ہوں

 نعت رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلّم 

از راحت انجم (ممبئی)


نغمۂ نعت گنگناتا ہوں

رنج و غم سے نجات پاتا ہوں 

صبح تا شام چرخ مدحت میں 

طائر فکر کو اڑاتا ہوں 

شکر مولیٰ کہ خانۂ دل میں 

بزم یاد نبی سجاتا ہوں

چاہتا جب بھی ہوں ، تصور میں 

روضۂ مصطفیٰ پہ جاتا ہوں 

ہاتھ اٹھاتا ہوں جب دعا کے لیے 

میں وسیلہ انھیں بناتا ہوں 

اپنے آقا کی بات کر کر کے 

بخت خوابیدہ کو جگاتا ہوں 

ان کا پانی ہے ان کا دانہ ہے 

جو میں پیتا ہوں جو میں کھاتا ہوں

جو ہیں دشمن حضور کے راحت 

ایسوں سے دل نہیں لگاتا ہوں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم