ایمان ہمارا ہے
نعت پاک
از ۔ نور محمد جامعی
عشاق محمد ﷺ کبھی ایسا نہیں کرتے
جاں دیتے ہیں ایمان کا سودا نہیں کرتے
ایمان ہمارا ہے کہ سرکار ہیں زندہ
حجت کبھی اس بات پہ ڈھونڈا نہیں کرتے
حامی و مددگار ہیں سلطان مدینہ
ہم غیر کو مشکل میں پکارا نہیں کرتے
جو نام محمد رکھے ہر وقت زباں پر
نا کامی کا وہ منہ کبھی دیکھا نہیں کرتے
سرکار کے دربار سے پلتا ہے زمانہ
وہ کون ہیں خیرات جو پایا نہیں کرتے
اک ہم ہیں کرتے ہیں گناہوں پہ گناہیں
اک وہ ہیں جو ہم کو کبھی رسوا نہیں کرتے
اک نعت کا مصرع بھی رقم ہوتا نہیں نور
ہم پر جو کرم شاہ مدینہ نہیں کرتے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں