نعت کہتا ہوں
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
از ۔ سید خادم رسول عینی
مقدر بن گیا میرا نبی کی نعت کہتا ہوں
مرا دل چاند سا چمکا نبی کی نعت کہتا ہوں
دماغ اب ھے ادب کے آسمان قدس پر میرا
میں ہوں افکار کا تارا نبی کی نعت کہتا ہوں
رضا ، حسان ، بو صیری و جامی، بن رواحہ کی
ہوں سنت پر عمل پیرا نبی کی نعت کہتا ہوں
سلام آقا پہ پڑھتا ہوں ، انھی کو پیش کرتا ہوں
درودوں کا میں نذرانہ ، نبی کی نعت کہتا ہوں
یہی میری عبادت ہے یہی میری ریاضت ہے
خدا کی کرتا ہوں پوجا نبی کی نعت کہتا ہوں
کٹھن یہ راہ ہے بےحد ، ہے اس میں دو طرف سے حد
قلم تو ہوش میں رہنا نبی کی نعت کہتا ہوں
اے "عینی" سیرت اقدس بیاں کرتا ہوں نعتوں میں
مرا ہے مرتبہ اعلیٰ نبی کی نعت کہتا ہوں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں