آقا بلا لیجیے ۔ از ۔ کلیمی

نعت پاک

از ۔ محمد کلام الدین کلیمی ، مغربی چمپارن

دل میں عشقِ نبی یوں بسا لیجیے

سرور دو جہاں کو منا لیجیے

ڈوب جاۓ نہ دیوانہ منجدھار میں

اب خبر جلد یا مصطفیٰ لیجیے

حشر میں نفسی نفسی کا عالم ہے، اب

نوری چادر میں ہم کو چھپا لیجیے

ڈال کر روضۂ مصطفیٰ پر نظر

خلد کا اس زمیں پر مزہ لیجیے

جتنے ہیں دہر میں دشمنان نبی

ان سے ہر ایک رشتہ چھڑا لیجیے

آرزو ہے کلیمی کی دیرینہ یہ

شہر طیبہ میں آقا بلا لیجیے

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم