نعت پاک

از ۔ فاتح چشتی مظفرپوری

لکھو نعت احمد پڑھو نعت احمد

سکوں چاہیے تو سنو نعت احمد

فرشتے قلم چوم لیتے ہیں اس کا

عقیدت سے لکھتا ہے جو نعت احمد

فضائے طلب کیف میں ڈوب جائے

سنایا کرو دوستو نعت احمد

قرار دل و جاں کی خاطر فقط ہے

تمہاری دوا دل جلو نعت احمد

گلستاں بیاباں ہو خلوت یا جلوت

شب و روز ہر اک جا ہو نعت احمد

بڑا لطف آئےگا بزم طرب میں

رکھا کیجیے دو بدو نعت احمد

یہی ہے رضاے خداوند *فاتح*

سدا یونہی کہتے رہو نعت احمد

*26/8/21*

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم