فسانہ نہیں ہے ۔ ہما عائشہ
*نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم*
از ۔ ہما عائشہ امجدی
حقیقت ہے کوئی فسانہ نہیں ہے
جہاں میں کوئی آپ جیسا نہیں ہے
ہو ثانی کوئی میرے آقا کا کیسے
زمیں پر کہیں ان کا سایہ نہیں ہے
عظیم المراتب بہت ہیں جہاں میں
مگر مرتبہ مصطفی سا نہیں ہے
مرے قلب کی تختیوں پر لکھاہے
نبی کی طرح کوئی پیارا نہیں ہے
جہاں میں مرے مصطفی کا مقابل
خدا نے کسی کو بنایا نہیں ہے
جو گستاخ ہے شاہِ کون و مکاں کا
کہیں اس کا کوئی گزارہ نہیں ہے
ہما چھوڑ سب کچھ، مدینہ چلی جا
در مصطفی پرخسارہ نہیں ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں