تصور میں نظارہ کیجیے

نعت پاک

از ۔ سیدہ زینب سروری

اک  نظر  اے  رحمتِ  عالم ،  خدارا  کیجیے

لطف، بے پایاں کرم ، ہم  پر  دوبارہ  کیجیے

نعت پڑھیے عشقِ محبوبِ خدا میں  ڈوب کر

وقت اُن کی مَدح گوئی میں گزارا کیجیے

روشنی قلب ونظر  کی گر فراواں چاہیے 

روۓ اقدس کا،  تصور میں نظارا کیجیے

ذکر سے اُن کے کھلائیں  گُل نئے، افکار میں

اور قلب و جاں، نظر ، باہم سنوارا  کیجیے

جانثاروں پر سدا ہے آپ کا ابر کرم

عاصیوں کا بھی شہِ ابرار چارہ کیجیے

مانگیے دے کر خدا کو مصطفیٰ کا واسطہ 

مانگنے سے قبل دامن کو پسارا کیجیے

شاہِ خوباں  آپ  کی اک جنبشِ ابرو  پہ  ہم

اپنی جاں پرکھیل  جائیں گے اشارہ کیجیے

وہ کہ جن کے دل میں زینب بغضِ اہلِ بیت ہے

ایسے لوگوں سے جہاں تک ہو کنارہ کیجیے

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم