برستے رہیں گے ۔ سید عینی
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
از ۔ سید خادم رسول عینی
جہاں مدح احمد کے دستے رہیں گے
وہاں نور و رحمت برستے رہیں گے
بسا الفت مصطفیٰ دل میں ، ورنہ
منافق کے سب سانپ ڈستے رہیں گے
سدا ان کے اصحاب کا رستہ چننا
بہت سارے دنیا میں رستے رہیں گے
محبان سرکار جائیں گے جنت
عدو خوشبوؤں کو ترستے رہیں گے
دکھا دو اے محبوب رخ اپنا، کب تک
شب ہجر میں ہم جھلستے رہیں گے
مرا سینہ تم چیر کر دیکھو ، اس میں
انھی کی محبت کے بستے رہیں گے
ہیں ایمان کے پھول ہیروں سے بڑھ کر
یہ مت سوچو "عینی "کہ سستے رہیں گے
از: سید خادم رسول عینی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں