سید خالد عبد اللہ اشرفی اورنگ آبادی

نعت شریف

شہ دیں کی نسبت مجھے مل گئی ہے

یہ نسبت قسم سے بڑے کام کی ہے

کرم ہے نبی کا لبوں پر ہنسی ہے

خوشی سے بسر ہورہی زندگی ہے

غلامی کا ان کی ہے گردن میں پٹہ

یہ پٹہ ہمارے  لئے خسروی  ہے

سہارا ہمیں ہے شہ انبیاﷺ کا

نہ اب فکر دنیا نہ رنج کوئی  ہے

حسینان عالم ہیں جس کے فدائی

ہمیں اس حسیں سےہی لو لگ گئی ہے

زمیں سےفلک تک جو ہے نور پھیلا

یہ سب میرے سرکار کی روشنی ہے

ہے عظمت نرالی  در مصطفیٰ کی

یہاں بھیک شاہ و گدا کو ملی ہے

میں منگتا ہوں خالد درمصطفٰی کا

مری جھولی ہردم ہی رہتی بھری ہے

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

شب معراج

رسولِ ذی شاں مدینے والے

بھر دے تو کاسہ مرا رب کریم